اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’ودیشا‘’’مس ڈیف‘‘ عالمی حسینہ بننے والی پہلی ہندوستانی

ریاست اتر پردیش کے مظفر نگر سے تعلق رکھنے والی ودیشا نے ثابت  کردیا کہ جسمانی معذوری کامیابی وکامرانی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتی ۔عالمی مقابلہ حسن کا خطاب اپنے سرپرسجا لیا یے۔

By

Published : Jul 27, 2019, 10:08 AM IST

’ودیشا‘’’مس ڈیف‘‘ عالمی حسینہ بننے والی پہلی ہندوستانی

دنیا میں وہی قومیں باعزت مقام پاتیں اور ترقی کی منازل طے کرتی ہیں جو پہاڑوں سے ٹکراجانے کا حوصلہ و عزم رکھتی ہیں۔ اپنے راستے میں کسی معذوری اور کمزوری کو حائل نہیں ہونے دیتی ہیں۔
کئی معذور لوگوں کا حوصلہ ہمارے لئے مشعل راہ بھی ہے۔
ایسی ہی ایک معذور خاتون ودیشا بالیان ہیں جنہوں نے نے ثابت کردیا کہ جسمانی معذوری کامیابی وکامرانی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوسکتی ۔جنہوں نے معذورں کےعالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا کرملک کانام روشن کیا ۔
یہ عالمی مقابلہ حسن جنوبی افریقہ کےبومبیلا میں منعقدہوا تھا ۔ ودیشا پہلی ہندوستانی ہیں جنہیں ''عالمی حسینہ'' کے خطاب سے نوازا گیا ۔

عالمی حسینہ بننےوالی پہلی ہندوستانی 'مس ڈیف' 'ودیشا' جیت کا راز بتاتے ہوئے
س مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں 16 ممالک کی 11 حسیناؤ ن نے حصہ لیا تھا، وہ اپنی اس جیت کے بعد کافی پرجوش نظر آئیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔اس لئے میں کہوں گی کہ آپ اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا کر اس پر جیت حاصل کریں ۔ اتر پردیش کےمظفرنگر سے تعلق رکھنے والی ودیشا کاخاندان غازی آباد میں قیام پذیرہے۔ 21 سالہ ودیشا کو اس مقابلہ حسن کے لئے گڑگاؤں اور نوئیڈا میں تربیت دی گئی ۔ ودیشا انٹرنیشنل ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ڈیف ا ولمپكس میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی ۔

ان کی جیت کے بعد ا ے اے ایف ٹی کے صدر سندیپ ماروا نے ٹرینر اور گرو منگ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ’جنہوں نے ودیشا کو اس مقابلہ کے لئے تیار کیا تھا۔
ا س موقع پر ان کی پوری ٹیم جس میں پدم شری اور ارجنا ایوارڈی دیپا ملک، پرسنالٹی ٹرینر اور اتالیق لیفٹیننٹ ریٹا گگوان، ڈائریکٹر ماروا فلمز راگھو مروہ، وہیلنگ ہیپنس کی کوآرڈنیٹر اور شریک بانی دیویکا ملک، کوریوگرافر سندیپ اهلواليا، میک اپ آرٹسٹ سونیا ڈھینگرا، زیورات ڈیزائنر بھوني ماروا اور سافٹ اسکل ٹرینر سنیناکشیپ بھی موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details