اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسابقتی امتحانات میں اقلیتی طلبا کی شاندار کارکردگی - اقلیتی طلبہ کا شاندار مظاہرہ

تعلیمی میدان میں عام طور پر اقلیتی طبقات کافی پیچھے رہے ہیں اور خاص طور پر مسلم سماج کے طلبا کا پیچھے رہنا سرکار کی کئی رپورٹز میں بتایا گیا ہے اور مسابقتی امتحانات اور روزگار میں اقلیتوں کی نمائندگی نہ کے برابر ہے۔

مسابقتی امتحانات میں اقلیتی طلبہ کا شاندار مظاہرہ

By

Published : Aug 18, 2019, 3:26 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:41 AM IST

اس سلسلہ میں بنگلور کے رام نگر کے نیو ویژن کوچنگ سینٹر کی جانب سے آج ایک مفت ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جو ان طلباء کے لیے رہا جو پی ایس آئی، کے اے ایس، آر بی آئی ، بینکنگ و اسی طرح کے دیگر مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے مخصوص ہے۔

نیو وژن این. جی. آو کے ذمہ داران نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس طرح کے ورکشاپز کا اہم مقصد یہ ہے کہ ہم مسابقتی امتحانات کے متعلق دیہی علاقوں میں بسنے والے غریب طلباء کو بیدار کریں اور انھیں حوصلہ دیں کہ وہ بھی ان امتحانات میں حصہ لیں اور کامیاب ہو کر اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوکر قوم و ملک کی خدمت کرسکیں۔

مسابقتی امتحانات میں اقلیتی طلبہ کا شاندار مظاہرہ

اس موقع پر مسابقتی امتحانات میں کامیاب امیدواروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عموماً طلباء میں ان مسابقتی امتحانات کو لیکر احساس کمتری ہوتی ہے اور ساتھ ہی ڈر بھی ہوتا ہے کہ شاید وہ ان امتحانات کے لئے نامناسب ہیں۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ ایسی منفی سوچ کو دماغ سے نکال دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص میں بیشمار صلاحیتیں چھپی ہوتی ہیں اپنے آپ میں خود اعتمادی پیدا کریں اور بلا جھجک آگے بڑھکر مسابقتی امتحانات میں داخلہ لیں۔

نیو وژن کوچنگ سینٹر اس طرح کے ورکشاپس ہر سال منعقد کرتا ہے۔ تا کہ طلباء میں مسابقتی امتحانات کے متعلق نہ صرف بیداری آئے بلکہ وہ ان میں دلچسپی لیں اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھائیں۔ ادارے کہ جانب سے یہ ورکشاپس بلکل مفت رہتی ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details