اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایم پی گورنر کی حالت میں 'معمولی بہتری': اسپتال

ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن (85) پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے جنہیں بخار کی وجہ سے 11 جون کو یہاں کے مینڈتا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایم پی گورنر کی حالت میں 'معمولی بہتری': اسپتال
ایم پی گورنر کی حالت میں 'معمولی بہتری': اسپتال

By

Published : Jun 19, 2020, 3:53 PM IST

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی حالت میں معمولی بہتری آئی ہے لیکن وہ ابھی بھی وینٹیلیٹر پر ہیں۔ اسپتال کے عہدیداروں نے جمعہ کو اس بات کی اطلاع دی۔

مینڈتا اسپتال کے ڈائریکٹر راکیش کپور نے میڈیا کو بتایا کہ مدھیہ پردیش کے گورنر کی حالت میں بہت معمولی بہتری آئی ہے لیکن وہ اب بھی وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ان کی حالت ابھی بھی سنگین ہے لیکن قابو میں ہے۔

ایم پی گورنر کی حالت میں 'معمولی بہتری': اسپتال

کپور نے بتایا کہ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل ان پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ کپور نے بتایا کہ سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی ایم ایس) کے ڈائریکٹر آر کے دھمن ، کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹروں سے ٹنڈن کے علاج کے لئے مشورہ کیا گیا ہے۔

ٹنڈن (85) کو سانس کی دشواری ، پیشاب میں دشواری اور بخار کی وجہ سے 11 جون کو یہاں کے مینڈتا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details