اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان: نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی - حراست

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کے لواحقین نے اس سلسلے میں بھرت پور کے متھراگیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

minor girl gang-raped in rajasthan's bharatpur, one detained
راجستھان: نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

By

Published : Aug 22, 2020, 12:41 PM IST

راجستھان کے بھرت پور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔ اس کیس میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ویڈیو

پولیس نے بتایا کہ 'راجستھان کے بھرت پور ضلع کے ایک گاؤں میں ایک نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر دو افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، جو مبینہ طور واقعے کے بعد سے مفرور ہے'۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات لڑکی کے موبائل فون پر ایک کال موصول ہوا، جس پر وہ باہر نکل کر بات کرنے لگی۔ اسی دوران دو افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ جہاں سے وہ اسے سنسان جگہ پر لے گئے اور وہاں دونوں نے اس کی اجتماعی زیادتی کی۔

تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی نے اپنے والدین سے اس کی تفصیلات بیان کیں اور شکایت درج کروائی گئی۔

شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے مفرور ملزم کے ساتھ ایک اور ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details