اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں گیہوں کی خریداری کیوں کم ہوئی ہے؟ - Bihar

جن سات اضلاع میں خریداری نہیں ہو سکی ہے ان میں اورنگ آباد ،جموئی ، کٹیہار، رہتاس ، سارن ، شیخ پورہ اور ویشالی شامل ہیں۔

بہار میں گیہوں کی خریداری کیوں کم ہوئی ہے؟

By

Published : Jul 3, 2019, 11:12 PM IST

بہار حکومت نے کہاکہ گیہوں کی ایم ایس پی اور مقامی بازار قیمت کے مابین کم فرق ہونے کی وجہ سے گیہوں کی حصولیابی کم ہوئی ہے۔

بہار کونسل میں خوراک اور صارفین تحفظ کے وزیر مدن سہنی کا کہنا ہےکہ ریاست میں گیہوں کی حصولیابی کا کام اس برس یکم اپریل سے تیس جون تک مو ثر رہا۔

ریاستی حکومت نے دو لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیہوں کی کم ازکم امدادی قیمت 1840 روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔

سہنی نے کہا کہ ریاست میں کل 1619 خریداری مراکز پرائمری زرعی ساکھ سمیتی اور ویاپار منڈل میں گیہوں خریدنے کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔

گیہوں کی حصولیابی کیلئے ریاست میں کل 9110 کسانوں کے ذریعہ آن لائن رجسٹریشن کی درخواست دی گئی جن میں سے محض 7435 کسانوں کی درخواست مکمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تک ریاست کے 31 اضلاع میں کل 554 رجسٹرڈ کسانوں سے 3143.37 میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی ہے ۔

ریاست کے سات اضلاع میں گیہوں کی خریداری نہیں ہو سکی ہے جن اضلاع میں گیہوں کی خریداری نہیں ہو پائی ہے وہاں بھی گائڈلائن کے مطابق بروقت خریداری مرکز قائم کرتے ہوئے کیش کریڈٹ لون منظور کرایا گیا ہے۔

جن سات اضلاع میں خریداری نہیں ہو سکی ہے ان میں اورنگ آباد ،جموئی ، کٹیہار، رہتاس ، سارن ، شیخ پورہ اور ویشالی شامل ہیں۔

وزیرنے کہا کہ گیہوں خریداری مراکز کی کمیٹیوں کو کیش کریڈٹ قرض دستیاب کرانے ، ایم ایس پی سے متعلق بینر اور پوسٹر کے توسط سے کسانون کے مابین تشہیر بھی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details