وزارت اسٹیل کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے 18 اگست 2020 کو ہاؤسنگ اور بلڈنگ کنسٹرکشن اور شہری ہوابازی کی وزارتوں کے ساتھ 'آتم نربھر بھارت: رہائش گاہوں اور مکانات کی تعمیر نیز شہری ہوابازی کے شعبوں میں اسٹیل کے استعمال کی حوصلہ افزائی' کے موضوع پر ایک ڈیجیٹل سمینار کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔
یہ ویبینار تعمیرات اور بنیادی ڈھانچہ فروغ کے شعبے میں اسٹیل کے استعمال کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرے گا اور اسٹیل سے لیس تعمیرات کو فروغ دینے کے لئے اور استعمال کنندگان اور سپلائروں کے درمیان کی خلیج کو پاٹنے کا کام کرے گا۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔