اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بحری جہازوں کی مرمت کے لیے جہاز رانی وزارت کا بڑا قدم

جہاز رانی کی وزارت نے انڈمان ونکوبارجزائر میں بحری جہازوں کی مرمت کی سہولتوں کو منظم بنانے کے لئے123.95 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

بحری جہازوں کی مرمت کے لیے جہازرانی وزارت کا بڑا قدم
بحری جہازوں کی مرمت کے لیے جہازرانی وزارت کا بڑا قدم

By

Published : Jun 13, 2020, 4:20 AM IST

جہاز رانی کی وزارت نے انڈمان نکوبار جزائر میں بحری جہازوں کی مرمت کی سہولتوں کو منظم بنانے کے لئے 123.95کروڑ روپے کے بقدر کے نظر ثانی شدہ لاگت تخمینے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

بحری جہازوں سے متعلق سرگرمیاں انڈمان و نکوبار جزائر کی لائف لائن ہے۔ کیونکہ بیشتر ترقیاتی سرگرمیاں اسی سے مربوط ہیں۔ جہازرانی سے متعلق تمام ترسرگرمیوں کو بلا روک ٹوک اور بغیر کسی رخنے کی غرض سے بحری جہازوں کی مرمت کی سہولتوں کو ترقی دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ چونکہ بحری جہازوں کی نقل وحرکت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، لہٰذا جہازرانی کی وزارت پورٹ بلیئر میں واقع موجودہ مرمت کی سہولتوں کو منظم بنا رہی ہے۔

موجودی گودی کی لمبائی میں 90 میٹر کی طوالت کا اضافہ کیا جائے گا۔ یہ تنظیم کاری جہاز سازی کے کام کو فروغ دے گی اور جہاز کی مرمت کی صنعت کو بھی تقویت فراہم کرے گی اور حکومت ہند کی میک ان انڈیا پہل قدمی کا راستہ بھی ہموار ہوگا۔

سپلائی، تنصیب اور ڈرائی ڈاک پمپ کے چالو ہونے، نیز پورٹ بلیئر میں تمام لوازمات سمیت 'ڈرائی ڈاک مرحلہ -11کی توسیع'کا کام پورٹ بلئیر، جنوبی انڈمان میں جہاز رانی کی وزارت کی جانب سے مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت منظور کیا گیا تھا اور اس کے تخمینہ جاتی اخراجات 96.24 کروڑ روپے کے بقدر تھے اور اسے فروری 2016 کے دوران 42 ماہ میں مکمل ہونا تھا۔اس کام کا دائرہ کار بڑھا کر اس میں 90 میٹر گودی کی طوالت کا کام بھی شامل کیا گیا، تاکہ یہاں زیادہ تعداد میں بحری جہازوں کو ٹھہرایا جاسکے۔

سہولت فراہم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پورٹ بلیئر میں دستیاب موجودہ صلاحیت یعنی بحری جہاز کی مرمت کی سہولت کو دوگنے اضافے سے ہمکنار کیا جائے اور جزیرے پر رہنے والوں کے لئے روزگار کے مواقع اورآمدنی کے ذرائع فراہم کرائے جاسکیں۔اس سلسلے میں پروجیکٹ کا کام متعلقہ اداروں کا سونپا جاچکا ہے اور ابتدائی کام 7مارچ 2017کو شروع ہوچکا ہے۔

پروجیکٹ میں رونما ہوئی چند تکنیکی تبدیلیوں کی وجہ سے لاگت اور وقت دونوں میں اضافہ ہوا۔ جہاز رانی کی وزارت نے اب 123.95کروڑ روپے کے بقدر کے نظر ثانی شدہ تخمینہ اخراجات کو منظوری دی ہے۔ ڈرائی ڈاک یارڈ میں توسیع کی سہولت جہاز رانی کی صنعت کے لئے اگست 2021 تک دستیاب ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details