ڈاکٹر نیشنک نے جمعرات کو دی اسوسیٹید چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (اسوچیم) کی جانب سے 'کووڈ کے خطرے کو تعلیم کے ایک نئے ماڈل کے طور پر بدلنا'عنوان پر منعقد تعلیمی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کورونا بحران کے دوران تعلیمی شعبے میں وزارت کی جانب سے کیے گئے کام اور کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا 'کورونا کے سبب سامنے آئے چیلنجز کو فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے مواقع میں تبدیل کیا۔ اس دوران جتنے بھی فیصلے کیے گئے ان میں مسلسل بدلتے حالات کا خیال رکھا گیا۔ کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ہم نے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو محفوظ رکھنے کو ترجیح دی'۔