اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فی الحال این آر سی کا کوئی منصوبہ نہیں: وزارت داخلہ

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب وزارت داخلہ نے پارلیمنٹ میں آج پہلی بار بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پورے میں این آر سی نافذ کرنے کا حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

فی الحال پورے ملک میں این آر سی کا کوئی منصوبہ نہیں: وزارت داخلہ
فی الحال پورے ملک میں این آر سی کا کوئی منصوبہ نہیں: وزارت داخلہ

By

Published : Feb 4, 2020, 12:14 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:14 AM IST

وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے منگل کے روز لوک سبھا میں تحریری بیان میں کہا ہے کہ ۔ابھی تک ملک بھر میں این آر سی ' نافذ کرنے کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے ایوان سمیت مختلف عوامی ریلی سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک بھر میں این آر سی کا نفاذ ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنا جاری ہے، خاص طور پر دسمبر میں سی اے اے کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظوری ملنے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، خاص طور اتر پردیش میں جامعہ ملیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مطاہروں کے دوران تشدد بھڑک اٹھے تھے، اس دوران اتر پردیش میں متعدد جانیں بھی گئیں ۔

دہلی کے شاہین باغ میں تقریبا دو ماہ سے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی، این پی آر کے خلاف خواتین دھرنے پر ہیں۔

حالانکہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون سے متعلق لکھنو کی ایک ریلی میں کہا تھا کہ 'جسے جتنا احتجاج کرنا ہے کرے، کسی بھی قیمت پر شہریت ترمیمی قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details