وزارت داخلہ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے لاک ڈاون کے اقدامات سے متعلق نظر ثانی شدہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے کیوں کہ لاک ڈاؤن کے ذریعہ ہی ہم لوگوں کو ان کے گھروں میں محدود کر سکتے ہیں۔ اور بھیڑ بھاڑ سے بچا جا سکتا ہے۔
وزارت داخلہ کا سبھی ریاستوں کو حکم
مرکزی وزارت داخلہ نے سبھی ریاستوں ومرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے کا حکم جا ری کیا ہے۔
وزارت داخلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے، 14 اپریل کو وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون کی میعاد میں تین مئی تک کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔
اس اعلان کے بعد ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی دوسری میعاد کے دوران سختی سے عمل درآمد کرائی جانے کی بات کہی گئی تھی، اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے گائڈ لائن بھی جاری کیا تھا۔
Last Updated : Apr 17, 2020, 11:51 AM IST