مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا کہ' یہ بہت راحت کی بات ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کووڈ- 19 کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے نمونوں کی جانچ میں تیزی لانے کے باوجود کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح میں کمی آئی ہے'۔
'کورونا وائرس متاثرین کی شرح میں کمی' وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ' ملک میں کورونا وائرس کی جانچ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ مثبت آنے کے رجحان میں لگاتار کمی آرہی ہے اور یہ ایک مثبت اشارہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ' 13 اگست تک ملک بھر میں 2 کرور،68 لاکھ45 ہزار 688 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور اس وقت مچبت مریضوں کی شرح 8.93 فیصد تھی، لیکن 25 اگست کو جب ملک بھر میں 3 کروڑ 68 لاکھ 27 ہزار 520 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں تو مثبت کی شرح 8.60 فیصد پر پہنچ گئی ہے'۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ' اس کے علاوہ اگر ہم ہفتہ وار بنیادوں پر مثبت کی شرح پر نظر ڈالیں تو اس میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اگست کے پہلے ہفتے میں، ہفتہ وار مثبت شرح 11 فیصد تھی جو اب کم ہوکر آٹھ فیصد ہوگئی ہے'۔