اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزارت آیوش کی طرف سے امراض کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی دوائیں تقسیم - coronavirus

پیر کے روز وزارت آیوش کی پہل پر کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں میں بیماریوں کے خلاف مدافعتی قوت بڑھانے کے لئے جنوب مشرقی دہلی کے ذاکر نگر علاقہ میں مفت دوائیں تقسیم کرکے عوام میں بیداری پیدا کی گئي۔

وزارت آیوش کی طرف سے امراض کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی دوائیں تقسیم
وزارت آیوش کی طرف سے امراض کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی دوائیں تقسیم

By

Published : Jun 8, 2020, 10:49 PM IST

وزارت آیوش کی طرف سے امراض کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کی دوائیں تقسیم

ذاکر نگر (ویسٹ) آر ڈبلیو اے کے صدر ارکان چودھری، ہریالی این جی او کے سربراہ محمد یوسف اور الحمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ذاکر نگر میں ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کو بیماریوں کے خلاف مدافعتی صلاحیت بڑھانے کے لئے محکمہ آیوش کے ڈاکٹروں نے مفت دوائیں تقسیم کیں۔

محکمہ آیوش سے ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ کنٹنمنٹ ایریا اور ریڈ زون میں رہنے والے لاکھوں لوگوں میں مدافعتی صلاحیت بڑھانے کے لئے وزارت آیوش کی طرف سے یہ ایک بہت بڑی شراکت ہے۔ حکومت کی جانب سے دوائیں مفت میں تقسیم کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ لوگ صحت مند اور مضبوط رہیں تاکہ انہیں اس وبا کے دور میں کسی قسم کی بیماری نہ لگے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دو طرح کی دوائیں تقسیم کی گئیں، ان میں خمیرہ ماروارید اور آیوش جوشندا کے 20پاؤچ شامل ہیں۔ اس دوران لوگوں کو گھر گھر جاکر دوائیوں کے فوائد کے بارے میں بھی بتایا گیا اور اس کے استعمال کی ترغیب دی گئی۔

مسٹر چودھری نے کہا کہ یہ حکومت کا ایک اچھا قدم ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یہ دوائی لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی فائدہ مند دوا ہے لہذا ہر ایک کو اسے استعامل کرنا چاہئے۔ اس سے جسم کی قوت مدافعت مستحکم ہوگی اور لوگ ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details