ڈاکٹر نشنک نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وہ آج آٹھ ہفتوں کے لئے ایک متبادل اکیڈمک کلینڈر جاری کررہے ہیں، جس میں اساتذہ کے لئے رہنما ہدایات ہیں کہ گھروں میں طلبہ کو پڑھانے کے لئے سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کا کس طرح استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کلینڈرمیں طلبہ، اساتذہ، پرنسپل اور والدین کو بھی بااختیار بنایا جائے گا۔ اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے کوروناوائرس کے دور میں آن لائن تعلیم کے بارے میں دستیاب وسائل کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔