اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر رمیش پوکھریال نے سی بی ایس ای کی تین کتابچوں کا اجرا - مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ

انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشنک' نے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) کی طرف سے تعلیمی قدروں کی بنیاد پر عالمی معیار کو اپنانے کے لئے بورڈ کی طرف کئے گئے اقدامات پر تیار کی گئی تین کتابچوں کا بدھ کو اجرا کیا۔

بدست ڈاکٹر رمیش پوکھریال سی بی ایس ای کی تین کتابچوں کا اجرا
بدست ڈاکٹر رمیش پوکھریال سی بی ایس ای کی تین کتابچوں کا اجرا

By

Published : May 21, 2020, 4:19 PM IST

ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ رونمائی کی گئی کتابوں میں سے ایک کتاب نویں سے بارہویں کے طالب علموں کو سائبر سیکورٹی کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ اس کتاب کا نام 'سائبر سرکشا ہنڈ بک' رکھا گیا ہے۔

سی بی ایس ای نے دوسری کتاب 'پرنسپل ہنڈ بک' نام سے جاری کی ہے جس کے ذریعے وہ اسکولوں کے پرنسپلز کو بورڈ کے نظام اور دیگر مفید معلومات کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

تیسری کتاب 21 سنچری' اسکلزہنڈ بک' کے ذریعہ سی بی ایس ای سب کو 21 ویں صدی کی مہارتوں کے بارے میں آگاہ اور بیدار کرے گی اور ان کو اپنے روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی۔

مرکزی وزیر نے اس موقع پر کہاکہ 'سی بی ایس ای کی طرف سے کی گئی اس پہل کا ہم دل سے خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہوں نے ان تینوں کتابچے کی طرف سے تمام کے لئے کچھ نہ کچھ تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تینوں کتابچے ملک کی تمام تعلیمی نظام کے تحت آنے والے تمام لوگ کے لئے فائدے مند ہوں گے۔ سی بی ایس ای کے ذریعہ کی جانے والی ایسی پہل ملک کے ساتھ ساتھ ہم وطنوں کی ترقی میں بھی مدد کرے گی'۔

غور طلب ہے کہ اس کے پہلے سی بی ایس ای نے اکتوبر اور نومبر 2019 میں اسی سلسلے میں ایسی ہی 14 کتابچے تیار کئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details