اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ایم آئی ایم، شیوسینا اور بی جے پی کی حمایت نہیں کرے گی' - صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے مرکزی دفتر دارالسلام، حیدرآباد میں صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے دو اور بہار کے ایک رکن اسمبلی کو کامیاب بنانے پر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی

By

Published : Nov 3, 2019, 5:46 PM IST

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر میں نتائج کے اعلان کے دو ہفتے گزرنے کے باوجود حکومت کی عدم تشکیل پر شیوسینا اور بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسد الدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اتنا وقت گزرنے کے باوجود شیوسینا اور بی جے پی حکومت تشکیل نہیں دے سکی، بی جے پی اور شیوسینا اپنی انا کی تسکین کے لیے عوام کو رسوا کر رہی ہے'۔

انہوں نے یہ بات واضح کردی ہے کہ 'مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل میں مجلس، بی جے پی اور شیوسینا کی تائید نہیں کرے گی-'

اویسی نے کہا کہ 'جو پارٹی حکومت بنانا چاہتی ہے وہ بنائے ہمارا کام غریبوں کی آواز اٹھانا ہے۔ بی جے پی اور شیوسینا دونوں جماعتیں ہندو تو کو ماننے والی ہیں اور اسی لئے تحریک عدم اعتماد میں مجلس ان دونوں جماعتوں کی مخالفت کرے گی'-

ویڈیو : صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کا اظہار تشکر

مزید پڑھیں : 'بی جے پی کو پولرائزیشن کی سیاست بند کرنی ہوگی'

بیرسٹر اویسی نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ 'نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بار بار قوم پرستی کی بات کرتی ہے لیکن بھارت کا مقام بھوک مردم شماری میں اس برس 102 نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کا مقام بنگلہ دیش اور پاکستان سے بھی نیچے گر چکا ہے کیا یہ حکومت کی قوم پرستی ہے کیا بنگلہ دیش اور پاکستان کی حالت بھارت سے بہتر ہوگئی ہے- ہندوستان میں روزانہ 20 کروڑ لوگ بھوکے پیٹ سوتے ہیں'-

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر میں ڈگری رکھنے والے 24 فیصد پوسٹ گریجویٹ بے روزگار ہیں'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details