اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر کے دو لاکھ سے زائد افراد کو گھر پہنچایا گیا - Millions of Kashmiris evacuated

اب تک 67 ٹرینوں کے ذریعہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 57 ہزار 996 کشمیری جموں پہنچ چکے ہیں جبکہ 15 ہزار 696 افراد کو 21 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ ادھم پور پہنچایا گیا ہے۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 19, 2020, 7:50 PM IST

جموں و کمشیر میں 19 جولائی تک حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے جموں و کشمیر کے 2 لاکھ 39 ہزار 966 افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔

ان سبھی افراد کو لاکھن پور کے راستے تمام حفاظتی اقدامات کے تحت خصوصی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعہ جموں و کمشیر پہنچایا گیا۔

ملک کی مختلف ریاستوں بشمول مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 88 خصوصی ٹرینیں جموں اور ادھم پور کے کئی ریلوے اسٹیشنز پر پہنچی ہیں۔ ان میں سے 896 افراد کا بیرون ممالک سے بھی انخلاء کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 جولائی سے 19 جولائی صبح تک تقریبا 3 ہزار 945 پھنسے ہوئے افراد کو لاکھن پور سے راستے جموں و کمشیر میں لایا گیا، جبکہ 67 ویں دہلی کووڈ خصوصی ٹرین کے ذریعہ آج 946 افراد جموں پہنچ چکے ہیں۔

اب تک 67 ٹرینوں کے ذریعہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 57 ہزار 996 افراد جموں پہنچ چکے ہیں، جبکہ 15 ہزار 696 افراد کو 21 خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ ادھم پور پہنچایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details