اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

72واں یوم جمہوریہ: فوجی پریڈ اور جھانکیوں کا دلکش منظر

آج ملک اپنا 72واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ راج پتھ پر قومی پرچم کو سلامی دی جا رہی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، تینوں افواج کے سربراہ، کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی، گورنرز، مرکزی وزرا سمیت متعدد اعلی شخصیات راجپتھ پر ملک کی آن بان شان قومی پرچم کو سلامی دے رہی ہیں اور اپنی افواج کی جرات و ہمت، فوجی آلات، فوجیوں کا دلکش پریڈ اور مختلف ریاستوں نیز کئی محکمہ جات کی جھانکیوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

military parade and its fascinating view
فوجی پریڈ اور جھانکیوں کا دلکش منظر

By

Published : Jan 26, 2021, 12:38 PM IST

Updated : Jan 26, 2021, 3:44 PM IST

آج ملک کی عوام بھی قومی پریڈ دیکھ کر خود پر فخر کر رہی ہے۔ بھارت کے غیرممالک میں رہائش پزیر باشندے بھی اس پریڈ کو ٹکٹکی لگا کر دیکھ رہے ہیں اور جھانکیوں کی رنگا رنگی میں کھو جا رہے ہیں۔

72واں یوم جمہوریہ: فوجی پریڈ اور جھانکیوں کا دلکشن منظر

ہر ریاست کی اپنی ایک منفرد شناخت، ان کی اپنی ثقافت کی جھلک اور محکموں کے جدید ترین آلات اور ان کے ذریعہ کی گئی اختراعات کو پورا ملک بغور دیکھ رہا ہے اور عش عش کر رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت بھی اپنے قارئین کے لیے جھانکیوں کے اس منظر کو پیش کر رہا ہے تاکہ اس تنوع اور رنگا رنگی سے ہر کوئی محظوظ ہوسکے۔

Last Updated : Jan 26, 2021, 3:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details