وزیراعظم نریندر مودی نے ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' کے 53 ویں قسط میں کہا کہ 'ملک میں اب تک عظیم قربانیاں پیش کر نے والے فوجیوں کا کوئی میموریل نہیں تھا'۔
'فوجی میموریل سکیورٹی فورسز کے لیے وقف ہوگا'
وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی فوجی میموریل کو اپنی مدت کار کی اہم کامیابی قرار دیا اور کہا ہے کہ 'ملک کے باشندوں کو آزادی کے بعد سے ہی اس کا انتظار رہا ہے، اب یہ بن کر تیار ہے اور پیر کو اس ملک کے بہادر سکیورٹی فورسز کو وقف کر دیا جائے گا'۔
man ki baat
انہوں نے کہا کہ 'اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کی تعمیر کاعزم کیا اور میموریل بن کر تیار ہوا، میموریل کو تیرتھ ستھل قرار دیتے ہوئے مودی نے کہاکہ 'ملک کے ہر شہری کو تیرتھ ستھل جا کرملک کی خدمات کے لیےاپنی قربانیاں پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کو سلام کرنا چاہیے'۔