حکومتوں کو مہاجر مزدوروں کی کوئی فکر نہیں: مایاوتی
مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر مہاجر مزدوروں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے جمعرات کے روز کہا کہ اس سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے۔
محترمہ مایاوتی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیا نے جس طرح مہاجر مزدوروں کے درد اور تکلیف کو پیش کیا ہے، مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی ہے۔ اس سلسلے میں عدالتوں کا جواب طلب کرنا اطمینان بخش ہے۔
بی ایس پی رہنما نے کہا کہ جس طرح سے لاک ڈاؤن کے دوران پریشانیوں کو جھیلتے ہوئے گھر واپسی کے لئے مجبور مہاجر مزدوروں کی بدحالی اور راستے میں ان کی اموات جیسی تلخ حقیقت میڈیا کے توسط سے ملک اور دنیا کے سامنے آئی ہے، یہ واضح ہو جاتا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ان کی بالکل فکر نہیں ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ‘‘
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ آج ملک میں لاک ڈاؤن کے 65 ویں دن ، یہ کچھ راحت کی بات ہے کہ معزز عدالتوں نے کورونا وائرس کی تحقیق اور علاج ، سرکاری اسپتالوں کی بدحالی، نجی اسپتالوں کی من مانی اور مہاجر مزدوروں کی بڑھتی ہوئی حالت زار اور اموات کے سلسلے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے سوال اور جواب شروع کر دئے ہیں۔ ‘‘
قبل ازیں ، انہوں نے کہا تھا کہ مرکز اور مہاراشٹرحکومت کے مابین تنازعہ کی وجہ سے لاکھوں تارکین وطن مزدور بہت بری طرح سے دوچار ہیں ، جو انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے۔