اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں وکشمیر سے طیارے کے ذریعے رانچی پہنچے مہاجر مزدور

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران متعدد ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کو انہیں اپنے آبائی وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے، متعدد ریاستوں کی حکومتیں اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔

جموں وکشمیر سے طیارے کے ذریعے رانچی پہنچے مہاجر مزدور
جموں وکشمیر سے طیارے کے ذریعے رانچی پہنچے مہاجر مزدور

By

Published : May 30, 2020, 11:21 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت نے دیگر ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزوروں کو طیارے کے ذریعے واپس لا رہی ہے، اسی کڑٰ میں جمعے کو جموں وکشمیر سے 60 مہاجر مزدوروں ایک قافلہ رانچی ایئر پورٹ پہنچا۔

جموں وکشمیر سے طیارے کے ذریعے رانچی پہنچے مہاجر مزدور

ان تمام مہاجر مزدوروں کو رانچی ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد انہیں اپنے اپنے اضلاع بھیج دیا گیا، جمعہ کے روز طیارے سے پہنچے والے یہ تمام مزدور سنتھال علاقے کے رہائشی ہیں۔

خاص بات یہ ریاست کے وزیر اعلی ہیمنت سورین خود مزدوروں کا حال احوال دریافت کرنے ایئر پورٹ پہنچے، اس دوران انہوں نے ایئر پورٹ پر انتظام وانصرام کا بھی جائزہ لیا۔

ایئر پورٹ پر جائزہ لیتے وزیر اعلی ہیمنت سورین

ایئر پورٹ نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے ہیمنت سورین کہا کہ ریاستی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں آج لیہ لداخ میں پھنسے مزدوروں کا پہلا قافلہ طیارہ کے ذریعے رانچی پہنچا ہے، انہوں نے کہا انڈومان نکوبار میں بھی بڑے پیمانے پر ریاست کے مہاجر مزدور پھنسے جنہیں طیارہ کے ذریعے لایا جائے گا۔

نامہ نگاروں سے خطاب کرتے وزیر اعلی ہیمنت سورین

شیبو سورین نے کہا کہ 'ہم نے مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی کے طیارے کے ذریعے وہ ریاست کے مہجار مزدوروں کو واپس لانا چاتے ہیں لیکن حکومت نے اس اجازت نہیں دی تھی، جس کے بعد مہجار مزدوروں کو ٹرین کے ذریعے ہی واپس لایا جا رہا تھا، لیکن اب باقاعدگی طور پر ہوائی خدمات بحال ہو گئی ہیں اس لیے کچھ مزدوروں کو طیارے کے ذریعے ریاستی حکومت اپنے ذاتی صرفے سے لا رہی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ روز بھی 177 مزدوروں کا جتھہ رانچی ایئر پہنچا تھا جنہیں طیارے کے ذریعے ممبئی سے رانچی لایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details