ایئر انڈیا کی ایک پرواز اتوار کی صبح عمان کے دارالحکومت مسقط سے 132 بھارتی شہریوں کو لے کر گیا ہوائی اڈے پر پہنچی۔
گیا ائیرپورٹ آنے والے تمام مسافروں کو قوانین سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ اس میں 16 جھارکھنڈ کے بھی شہری شامل ہیں۔ گیا ہوائی اڈے پر بیرون ممالک میں لاک ڈاؤن میں پھنسے بہار وجھارکھنڈ کے شہریوں کا دوسرا قافلہ پہنچا ہے۔
گیا ائیرپورٹ پر مختلف سرکاری افسران مسافروں کے استقبال کے لیے منتظر بتادیں کہ وندے بھارت مشن کے تحت بھارتی شہریوں کی وطن واپسی جاری ہے۔ اس میں بہار کے 116 اور جھارکھنڈ کے 16 باشندوں کی واپسی ہوئی ہے۔
سرکاری افسران مسافروں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اس قافلے میں دوبچے بھی شامل ہیں جو اپنے والدین کےساتھ واپس آئے ہیں۔ ان سب کا گیا ہوائی اڈے پر نوڈل افسر و مگدھ کمشنر اسنگبا چوبہ آو، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ، ایس ایس پی راجیومشرا نے وندے بھارت کٹ دے کرخیر مقدم کیا ۔
طیارے سے اترنے کے بعد سبھی کی اسکریننگ و طبی جانچ ہوئی۔ اس کے بعد انہیں باہر نکلنے کی اجازت ملی اور یہ سبھی چودہ دن قرنطینہ کی مدت گزارنے کے لئے بودھ گیا ہوٹل کے لئے روانہ ہوئے۔
گیا ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد مسافروں نے اپنے سامان کی تفصیلات درج کرائی ضلع انتظامیہ کی ریلیز کے مطابق 24 مئی کو عمان، 25 مئی کو قطر، 26 مئی کو کرغزستان، یکم جون کو قزقستان اور تین جون کو روس سے پروازیں ہوں گی۔
گیا ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد مسافروں نے اپنے سامان کی تفصیلات درج کرائی گیا ائیرپورٹ آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی مسافروں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیا ہوائی اڈے پر پہنچنے پربیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ یہاں رہنے وکھانے پینے کے اخراجات خود ہی برداشت کرنے ہونگے۔