اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر چار افسران کے خلاف کاروائی

وزارت داخلہ نے دہلی حکومت کے چار اعلی عہدیداروں کے خلاف لاک ڈاؤن پر صحیح طریقے سے عمل نہ کرنے پر کارروائی کی ہے، ان میں محکمہ ٹرانسپورٹ، داخلہ اور محکمہ خزانہ کے افسران شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات

By

Published : Mar 30, 2020, 9:11 AM IST

Updated : Mar 30, 2020, 12:07 PM IST

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود لوگ سڑکوں پر کیسے نکل آئے۔ نقل مکانی کررہے مزدوروں کو ڈی ٹی سی بسوں کے ذریعے کیسے بھیجا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری رینو شرما، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ستیہ گوپال کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ خزانہ کے پرنسپل سکریٹری راجیو ورما اور سیلم پور کے ایس ڈی ایم کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ملک گیر سطح پر 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے کے کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بھاری تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے تھے اور انہیں ڈی ٹی سی بسوں میں آنند وہار سمیت دیگر مقامات پر لے جایا گیا تھا۔

وزارت داخلہ نے اسے نوٹس میں لیتے ہوئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی قرارد یا ہے اور ان افسران کے خلاف کارروائی کی ہے۔

Last Updated : Mar 30, 2020, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details