اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ممبئی میں بھارت بند کا اثر، دکانیں اور بازار بند

صنعتی شہر ممبئی میں آج بھارت بند کا اثر نظر آ رہا ہے، ممبئی کی سب بڑ ی مارکٹ بھنڈی بازار کے ساتھ محمد علی روڈ، مینارہ مسجد کے علاقے آج سنسان نظر آ رہے ہیں۔

ممبئی میں بھارت بند کا اثر دوکانیں اور مارکٹ بند
ممبئی میں بھارت بند کا اثر دوکانیں اور مارکٹ بند

By

Published : Jan 29, 2020, 1:17 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:44 AM IST

بتایا جاتا ہے کہ عام دنوں میں ان علاقوں میں پیر رکھنے کی گنجائش بھی بہ مشکل ہوتی ہے، ٹریفک کے شور شرابے کے بیچ یہاں کے لوگ اپنی زندگی گزارتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ انہیں عادت سی ہوگئی ہے لیکن بھارت بند کے اعلان کے بعد یہ علاقے سنسان ہو گئے ہیں، دکانیں بند ہیں اور مارکیٹ بھی بند ہیں۔

ممبئی میں بھارت بند کا اثر دوکانیں اور مارکٹ بند

خیال رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے ہو رہے ہیں، اسی سلسلے میں آج ملک کی مختلف سماجی و مسلم تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کی کال دی گئی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:44 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details