بھارتی ریاست ہریانہ کےنوح سے رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد نے کئی درجن کسانوں کے ساتھ اکیڑہ ڈرین جا کر سوکھی نہر دیکھا اور نہر کے اندر ہی میڈیا سے بات کی۔
در اصل کسان حکومت کے ذریعہ پانی نہ دیے جانے سے سخت ناراض ہیں۔ کوٹلہ پمپ ہاوس آکیڑہ ڈرین کافی دنوں سے بالکل سوکھی پڑی ہے اور فصل کی بوائی کے لیے کسانوں کو پانی کی سخت ضرورت ہے،جس کی شکایت کسانوں نے آفتاب احمد سے کی تھی۔
رکن اسمبلی نے بی جے پی حکومت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میوات کے ساتھ جانبداری سے کام لے رہی ہے۔ میوات کے تینوں رکن اسمبلی کانگریس سے ہیں اس لئے کسانوں کو تکلیف دی جا رہی ہے۔