بھارت میں کووڈ۔19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹرو ریل مہینوں کی بندش کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ دہلی ، حیدرآباد ، لکھنؤ اور بنگلور کے علاوہ ، نوئیڈا میٹرو ریل خدمات بھی بحال کی جارہی ہیں۔ نوئیڈا میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائریکٹر ریتو مہیشوری نے بتایا کہ ایکوا لائن کی خدمات آج سے شروع ہورہی ہیں۔
اس سفر کے لئے بہت سے اہم رہنمانا خطوط بھی طے کردیئے گئے ہیں۔ مسافروں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے خاص خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے ایکوا لائن کے ذریعے سفر کرنے والے تمام لوگوں سے ماسک پہننے اور حکومت کی طرف سے جاری کووڈ 19 پروٹوکال کی سختی سے عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
169 دن کی بندش کے بعد آج سے دہلی میٹرو سروس بھی بحال کردی گئی۔ دہلی کے سمے پور بادلی کو گروگرام کے ہڈا سٹی سنٹر سے جوڑنے والی یلو لائن اور ریپڈ میٹرو کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ تاہم ، دہلی میٹرو انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر کسی ضرورت کی صورت میں اس خدمت کو استعمال کریں۔