ریاستِ چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ کئی روز سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔ اسی دوران محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں بستر کے علاقے میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے ندیاں و نہر طغیانی پر ہے۔ کئی گاؤں جزیرہ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
بارش کی وجہ سے دیہی علاقوں کی سڑکیں زیرآب ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر متاثر ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دیہی سڑکوں کے سیلاب کی وجہ سے بہت سے علاقے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر گھر جانے پر مجبور ہیں۔ گذشتہ 6 روز سے جاری تیز بارش کی وجہ سے دیہاتیوں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔