اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیشنل فرینڈ شپ ڈے کا پیغام - دوستی کے دن کی اہمیت

'آپ کے دوست سے ایک بہترین شخص ہونے کی توقع نہ کریں۔ اپنے دوست کو مکمل اور بہترین بننے میں مدد کریں۔یہی سچی دوستی ہے'۔

قومی یوم دوستی کا پیغام
قومی یوم دوستی کا پیغام

By

Published : Aug 2, 2020, 6:56 PM IST

Updated : Aug 2, 2020, 7:46 PM IST

1930میں ہالمارک کارڈز کمپنی کی ایک مارکیٹنگ حکمت عملی کے طور پر قومی یوم دوستی کا تصور متعارف ہوا۔

اس کے بانی جوائس ہال نے دو اگست کی تاریخ کاتعین کیا اور کہا کہ اس دن دوستی کا دن منایا جائے گا۔

اپنے قریب ترین لوگوں کو منانے کےلیے اس عمل میں ایک کارڈ بھیجنےکاعمل شروع ہوا۔

1935 میں اس سونچ کو تقویت ملی جب امریکی کانگریس نے اگسٹ کے پہلے اتوار کو قومی یوم دوستی منانے کا اعلان کیا۔

دوستی کے دن کی اہمیت۔

ہم آہنگی دوستی کی اہمیت کا اظہار یوم دوستی کے ذریعے سے کیا جاتاہے۔

 دوست وہ ہیں جن کے ساتھ لوگ اپنی خوشی اور غم بانٹتے ہیں۔

 دوست ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور زندگی کے بلند و بالا مقامات پر سفر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دوستوں کے اعزاز کے لیےایک خاص دن ہے۔ جن کا ایک اہم حصہ ہماری زندگیوں میں بھی ہوتا ہے۔

 دوستی کو جذبات کی قدر کرنے والے دو افراد کے مابین اشتراک،احترام ، نگہداشت ، تعریف ، تشویش ، اور محبت سے پہچاناجاتاہے۔ دوستی کا خلاصہ نہیں کیا جاسکتا مگراس کے کچھ عمومی خصوصیات میں مذکورہ امور شامل ہیں۔

 دوستی کا دن ایک اہم موقع ہے کیونکہ دوست ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔

دوستوں کے بغیر ، لوگ خود کو کھوئے ہوئے اور تنہا محسوس کریں گے۔

 دوست ہماری زندگی کو خوشگوار بناتے ہیں اور خوشیاں بکھیرتے ہیں۔ لہذا ، یہ خاص دن سب کو منانا ضروری ہے۔

کووڈ-19 وبا کے دوران دوستی کا دن منائیں۔

کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے تقاریب سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود رہیں گی۔

فاصلاتی اصول اس برس،یوم دوستی کی خاص بات ہے،کیونکہ دوریوں سے دوستی میں فرق نہیں پڑتا۔

جو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے دوستوں سے ملنے سے قاصر ہیں ، وہ خوبصورت مسیجز بھیج سکتے ہیں۔

پیغامات، خواہشات، تصاویر دوستی کا جشن منانے کےلیے کافی ہے۔ مزید دوستوں کےساتھ ویڈیو کال کرتے ہوئے انھیں مبارکباد بھی دی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فرینڈشپ ڈے کو فروغ دیں۔

فرینڈ چیٹ یا ویڈیو کالنگ کےلے اپنے دوستوں سے رابطہ کریں۔

اپنے دوست کو پھول بھیجیں۔

اسی طرح کے تحائف خریدیں۔

پرانی تصویروں سے شارٹ فلم بنائیں۔

یوم دوستی کیسے منایا جائے.

کارڈز ، پھول اور تحائف کا تبادلہ۔

فرینڈشپ بینڈ کا تبادلہ کریں۔

اپنے دوست کو معاون مدد دیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے اور اپنے دوست کے کالج کی تصویر شیئر کریں۔

پرانی یادوں کو فروغ دیتے ہوئے ساتھ وقت گزاریں۔

یوم دوستی کے مشہور شخصیات کے حوالے سے۔

 اے پی جے عبد الکلام۔

◦ ایک بہترین کتاب سو اچھے دوستوں کے برابر ہے ، ایک اچھا دوست لائبریری کے برابر ہے۔

◦ پرانے دوست سونا ہیں ، نئے دوست ہیرا ہیں ، اگر آپ کو ہیرا مل جاتا ہے تو ، اسے مت بھولنا کیونکہ صرف سونا ہی ہیرا پکڑ سکتا ہے۔

 مدر ٹریسا -

آپ کے دوست سے ایک بہترین شخص ہونے کی توقع نہ کریں۔ اپنے دوست کو مکمل اور بہترین بننے میں مدد کریں۔یہی سچی دوستی ہے۔

 ولیم شکسپیر -

دوست وہ ہے جو آپ کو جانتا ہے جیسے آپ ہیں، سمجھتا ہےکہ آپ کہاں رہ چکے ہیں۔

جو آپ بن گئے ہیں ہے اسے قبول کرتا ہے، اور پھر بھی، آہستہ سے آپ کو بڑھنے میں مدد کرتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:مرکزی وزیر امت شاہ کورونا سے متاثر

Last Updated : Aug 2, 2020, 7:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details