شیوسینا نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے جومن مانی کی جارہی ہے اس پر روک لگائی جائے۔'
اس کے علاوہ انہوں نے درج ذیل مطالبہ کیا:
- 1- پرائیویٹ اسکولز کے کتابی کورس کو ایک خاص دکان سے ہٹا کر سب دوکانوں پر اسکول کے کورس کو مہیا کرایا جائے۔
- 2- پرائیویٹ اسکول کی جانب سے ہر سال بچوں کے ڈریس بدلنے پر روک لگائی جائے۔
- 3- پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے من مانی طریقے سے فیس میں اضافہ پر روک لگائی جائے۔