اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میگھالیہ میں بی ایس ایف کے 19 جوان کورونا سے متاثر - دو لوگوں کی موت

ریاست میگھالیہ میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے 19 جوان عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

میگھالیہ میں بی ایس ایف کے 19 جوان کورونا سے متاثر
میگھالیہ میں بی ایس ایف کے 19 جوان کورونا سے متاثر

By

Published : Jul 15, 2020, 7:07 PM IST

میگھالیہ فرنٹیئر میں تعینات بی ایس ایف کے 19 جوان عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 289 ہوگئی۔

ریاست کے وزیر صحت ایلکزینڈر ایل ہیک نے کہا کہ بی ایس ایف فرنٹیئر ہیڈکوارٹر کے آس پاس کے علاقوں اور نونگمنگ سونگ اومپلنگ، ماو پاٹ اور لانگ کیدنگ گاوں میں رینڈم کورونا جانچ شروع کردی گئی ہے۔

ہیک نے مزید کہا کہ ’’ہم کورونا کے کمیونٹی وائرس کا پتہ لگانے کے لئے رینڈم ٹیسٹ کر رہے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں بی ایس ایف کے جوان بھی رہتے ہیں۔‘‘

ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر امن وار نے بتایا کہ ہلس ضلع میں255 وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں بی ایس ایف کے 198جوان، فضائیہ کے چار اہلکار اور 53 شہری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں اب تک 46 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری کے سبب دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 9لاکھ 41ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 5لاکھ 95ہزار کے قریب افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں اس وائرس سے 24ہزار 371افراد فوت ہو چکے ہیں۔

امریکہ (35لاکھ) اور برازیل (19لاکھ) کے بعد بھارت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details