اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تمام انتخابات کے چشم دید گواہ

سنہ 1951 میں ہونے والے پہلے عام انتخابات سے لیکر 2014 تک عام انتخابات میں ووٹ دینے والے شیام سرن نیگی کو الیکشن کمیشن کی طرف سے سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

تمام انتخابات کے چشم دید گواہ

By

Published : Mar 25, 2019, 1:48 PM IST

1951 میں بھارت کے پہلے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دالنے والے ہماچل پردیش کے 102 سالہ شیام سرن ایک بار پھر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

جمہوری نظام کے تئیں شیام سرن کی محبت، جذبے اور یقین کو دیکھ کر ریاستی الیکشن کمیشن نے سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن ایلیکٹورل پارٹیسپیشن (ایس وی وی پی ) نامی مہم کے لیے انہیں برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ گوپال چند نے بتایا کہ 19 مئی کو ہونے والے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مد نظر شیام سرن لوگوں سے ووٹ ڈالنے اور ووٹ ضائع نہ کرنے کی اپیل کریں گے۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع کنور کے کلپا گاوں سے تعلق رکھنے والے شیام سرن نے1951 سے لگاتار عام انتخابات سے لے کر ہر پنچایت اور اسمبلی انتاخابات میں حصہ لیا ہے۔

شیام سنگھ ایک سرکاری اسکول میں استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور سنہ 1975 میں سبکدوش ہوئے۔

الیکشن کمشن کے پاس شیام سنگھ کے متعدد ویڈیو کلپس بھی ہیں جن میں انہیں ووٹ ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details