اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

فوجی اہلکار کے اغوا کی خبر غلط: وزارت دفاع - فوجی اہلکار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک فوجی اہلکار کو اغوا کرلیا، یہ خبر گردش کر رہی ہے جس کو وزارت دفاع نے آج مسترد کردیا۔

nirmala

By

Published : Mar 9, 2019, 9:53 AM IST

وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ' فوجی اہلکار کے اغوا سے متعلق میڈیا رپوٹز صحیح نہیں ہے ، جس فوجی اہلکار کا اغوا بتایا جارہا ہے وہ باالکل محفوظ ہیں'۔

اغوا کیے جانے والے فوجی اہلکار کا تعلق جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری (جے اے کے ایل آئی) سے بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک مقامی خبر رساں ادارے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جمعہ کی دیر شام قاضی پورہ، چاڈورہ سے ایک فوجی اہلکار کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

تاہم، وزارت دفاع نے ان تمام خبروں کو غلط بتایا۔ اور اس کی وضاحت بھی کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details