اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نرمدا بچاؤ آندولن کی صدر کے قافلے کو پولیس نے دہلی جانے سے روکا - آگرہ-گوالیار شاہراہ

دہلی کسان تحریک میں حصہ لینے جارہی 'نرمدا بچاؤ آندولن' کی صدر میڈھا پاٹکر کے قافلے نے آگرہ-گوالیار شاہراہ پر دھرنا شروع کردیا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک گئی ہے۔

نرمدا بچاؤ آندولن کی صدر کے قافلے کو پولیس نے دہلی جانے سے روکا
نرمدا بچاؤ آندولن کی صدر کے قافلے کو پولیس نے دہلی جانے سے روکا

By

Published : Nov 26, 2020, 3:32 PM IST

دہلی کسان تحریک میں حصہ لینے جارہی 'نرمدا بچاؤ' تحریک کی صدر میڈھا پاٹکر کے قافلے نے جمعرات کے روز آگرہ گوالیار شاہراہ پر دھرنا شروع کردیا ہے۔ ہڑتال کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر رک گئی ہے۔ بدھ کے روز سیئیا پولیس کے ذریعہ میڈھا پاٹکر اور ان کے قافلے کے ساتھ آنے والے درجنوں کسان رہنما کو سرحد پر روک دیا گیا، جمعرات کی صبح میڈھا پاٹکر اور ان کے قافلے نے سرحد پر ہی آرام کرنے کے بعد دہلی کوچ کرنے کی کوشش شروع کردی تب پولیس انتظامیہ نے انہیں روک دیا، اس کے بعد میڈھا پاٹکر کے قافلے نے احتجاج شروع کیا اور نعرے بازی شروع کردی۔

قافلے کو آگے بڑھنے سے روکنے پر ناراض ہو کر میڈھا پاٹکر اور ساتھیوں نے آگرہ گوالیار شاہراہ کو جام کردیا اور وہاں دھرنے پر بیٹھ گئے۔ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ میڈھا پاٹکر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں آگے بڑھنے نہیں دیا گیا تو وہ یہیں پر تحریک کریں گی۔

میڈھا اور ان کے قافلے کے ذریعے شاہراہ پر دھرنا شروع کیے جانے کی وجہ سے ٹریفک آمدورفت مکمل طور پر ماتثر ہو گئی ہے اور گاڑیوں کے رخ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سکھیرا گڑھ کے ی او پردیپ کمار اور ایس ڈی ایم انکور کوشک اس موقع پر میڈھا پاٹکر کو منانے میں مصروف ہو گئے، لیکن میگھا پاٹکر کا قافلہ آگے جانے کے لیے بضد ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details