یوم جمہوریہ کے موقع پر 1040 افراد کو سروس میڈل سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن میں سے چار افراد کو صدر کا پولیس میڈل دیا جائے گا۔ جبکہ 286 افراد کو پولیس میڈل کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
نمایاں خدمات کے لیے صدر کا پولیس میڈل 93 افراد کو جب کہ 657 افراد کو غیر معمولی خدمات کے لیے پولیس میڈل دیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جن چار افراد کو صدر کا پولیس میڈل (بہادری) دیا جائے گا ، ان میں سے ایک اتپل رابھا کو بعد از مرگ یہ اعزاز دیا جائے گا۔ وہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار ہیں۔
تین دیگر افراد میں ایک انڈین پولیس سروس کے آفیسر عبد الجبار ہے ، جبکہ دوسرے حسن شیخ اور تیسرے آصف اقبال قریشی ہیں۔