اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ شرمناک: مایاوتی - بی ایس پی رہنما

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے کام کرنے کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کو شرم سار کرنے والا ہے۔

Mayawati said Government and Opposition behave shamefully in Parliament
پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ شرمناک: مایاوتی

By

Published : Sep 23, 2020, 10:45 PM IST

مایاوتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ اور کام کرنے کے طریقے سے پارلیمنٹ کی شان اور آئین کا وقار تار تار ہوا ہے۔

پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن کا برتاؤ شرمناک: مایاوتی

بی ایس پی رہنما نے کہا 'ویسے تو پارلیمنٹ جمہوریت کا مندر ہی کہلاتا ہے پھر بھی اس کے وقار کو کئی بار تار تار کیا گیا ہے۔ حالیہ پارلیمٹ اجلاس کے دوران بھی ایوان میں حکومت کے کام کرنے کے طریقے اور اپوزیشن کا جو برتاؤ دیکھنے کو ملا ہے وہ پارلیمنٹ کے وقار، آئین کی شان اور جمہوریت کو شرمسار کرنے والا ہے۔بےحد افسوس۔'

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ہنگامے کے دوران چیئر کا مائک توڑا گیا،دستاویز پھاڑے گئے اور اسسٹنٹ ملازمین کو ڈرایا دھمکایا گیا۔ اس کے بعد ہنگامے کے درمیان میں زراعت سے متعلق بلوں کو صوتی ووٹوں سے پاس کردیا گیا۔ چیئرمین نے اپوزیشن کے آٹھ اراکین کو ایک ہفتے کے لئے معطل کردیا۔ اس کی مخالفت کرتے ہوئے یہ پارلیمنٹ پوری رات پارلیمنٹ ہاؤس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دھرنے پر بیٹھے رہے۔ اپوزیشن نے معطل ارکان پارلیمنٹ کی حمایت میں پارلیمنٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details