اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی اے اے پر بحث کے لئے بی ایس پی تیار: مایاوتی - mayawati challanged amit shah

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے سی اے اے پر امت شاہ کی اپوزیشن جماعتوں کو بحث کے لئے دئیے گئے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کسی بھی اسٹیج پر شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر پر بحث کے لئے تیار ہے۔

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی

By

Published : Jan 22, 2020, 9:07 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:09 AM IST

بدھ کو بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'کافی متنازع سی اے اے/این آر سی/این پی آر کے خلاف پورے ملک میں خاص کر نوجوان و خواتین کے متحد ہو کر احتجاج و تحریک چلائے جانے سے پریشان ہوکر مرکزی حکومت کی جانب سے لکھنؤ کی ایک ریلی میں اپوزیشن کو اس معاملے پر بحث کرنے کے چیلنج کو بی ایس پی کسی بھی اسٹیج پر و کہیں بھی قبول کرنے کو تیار ہے'۔

سی اے اے پر بحث کے لئے بی ایس پی تیار

اس سے قبل ایس پی سربراہ نے امت شاہ کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بی جے پی لیڈروں سے سی اے اے اور این آر سی پر بحث کرنے کو تیار ہوں لیکن بی جے پی کو اقتصادی سست روی، بے روزگاری، غربت اور حکومت کی ہراسانی کے بموجب مرنے والے افراد کے مسائل پر بھی ڈبیٹ کرنا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ کل لکھنؤ میں بی جے پی کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں منگل کو منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کو اس قانون پر ان سے ڈبیٹ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہریت (ترمیمی) قانون کو حکومت کسی بھی صورت میں واپس نہیں لے گی۔ اپنے خطاب کے دوران شاہ نے اپوزیشن پر اس ضمن میں افواہ پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:09 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details