اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مئو کا بنکر اکثریتی محلہ پینے کے پانی سے محروم - یوپی

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کا بنکر محلہ اکثر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

mau-lack-of-drinking-water-in-karimnagar

By

Published : Jun 18, 2019, 7:44 PM IST


مئو کا کریم نگر محلہ تقریبا 20 ہزار آبادی پر مشتمل ہے اور یہاں کی آبادی کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں ہے۔ واٹر سپلائی کے پائپ بھی جا بجا ٹوٹے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مئو کا بنکر اکثریتی محلہ پینے کے پانی سے محروم

کریم نگر میں پانی کی سپلائی کا نظام تقریبا ٹھپ ہو چکا ہے، علاقے کے لوگ جب ذمہ داران سے اس کی شکایت کرتے ہیں تو انھیں کنکشن کٹوانے کی صلاح دی جاتی ہے۔

جب ذمہ داران سے ای ٹی وی بھارت نے صاف پانی کے بحران کی وجہ پوچھی تو وہ ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہراتے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details