نوراتری تہوار کے موقعے پر شرائن بورڈ کے قدرتی غار کے باہر سونے کے بنے ہوئے دروازے کو عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ یہ دروازہ رواں برس عقیدت مندوں کے لیے خاص دلچسپی کا سبب بنا ہوا ہے۔
اس دروازے میں ماتا وشنو دیوی کی نو شکلوں کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برہما، وشنو مہیش، سوریہ اور ہنومان کی تصویر کو بھی سونے سے مرصع کیا گیا ہے۔