کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز لاک ڈاون کی مدت میں 3 مئی تک تو سیع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں آج وزارت داخلہ نے ایک گائڈ لائن جاریا کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سبھی عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
لاک ڈاون 2.0، تھوکنے پر پابندی، جرمانہ بھی ممکن - نئی گائڈ لائن کے مطابق عوامی مقامات پر تھوکنا ممنوع ہوا
وزارت داخلہ کی جانب سے لاک ڈاون 2.0 کے لیے جاری گائڈ لائن میں سبھی عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی تھوکنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
لاک ڈاون 2.0، تھوکنے پر پابندی لگ سکتا ہے جرمانہ
اس کے علاوہ سبھی عوامی مقامات پر تھوکنا ممنوع کر دیا گیا ہے، اھر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔