اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے ماسک تقسیم کیے جارہے ہیں: پونیا - کووڈ ٹیسٹ

محکمہ صحت کی ٹیمیں ہریانہ کے سونی پت سے دہلی کی طرف جانے والے کسانوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے ماسک تقسیم کررہی ہیں۔

farmers agitation against farm laws
کسانوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے ماسک تقسیم کیے جارہے ہیں: پونیا

By

Published : Nov 28, 2020, 10:48 PM IST

ڈپٹی کمشنر شیام لال پونیا نے آج یہاں بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں کاشتکاروں کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے اور سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے کے لئے ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔

پونیا نے بتایا کہ محکمہ صحت نے جی ٹی روڈ پر رائی سے کنڈلی بارڈ تک کووڈ 19 ٹیسٹ کے لئے ہیلتھ کارکنوں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ جو اپنا کووڈ ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں ان کاکووڈ ٹسٹ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

کسان- جوان جھڑپ کی تصویر انتہائی افسوسناک: راہل-پرینکا

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے جی ٹی روڈ پر رائی سے کنڈلی بارڈر کے درمیان پانچ ایمبولنس بھی لگائی گئی ہیں تاکہ کسانوں کو صحت خدمات مہیا کرائی جاسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details