اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راج سنگھ کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں میں ادا

سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکار راج سنگھ کا جسد خاکی آج ان کے آبائی گاؤں دمداما پہنچا، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

آبائی گاؤں میں ہوئی راج سنگھ کی آخری رسومات
آبائی گاؤں میں ہوئی راج سنگھ کی آخری رسومات

By

Published : May 19, 2020, 12:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہونے والے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکار راج سنگھ کا جسد خاکی آج ان کے آبائی گاؤں ریاست ہریانہ کے دمداما پہنچا، جیسے ہی راج سنگھ کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا آس پاس کے لوگ سمیت سوہنا کے ایم ایل اے اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ اور سبھی نے راج سنگھ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے بعد فوجی دستہ اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں جسد خاکی کو دمدادا گاؤں کے شمشان گراؤنڈ میں لے جایا گیا، جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

آبائی گاؤں میں ہوئی راج سنگھ کی آخری رسومات

واضح رہے کہ اتوار کے روز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا، جس میں شدت ہسند تنظیم حزب المجاہدین کا رکن طاہر احمد بھٹ کے انکاؤنٹر کے دوران سپاہی راج سنگھ زخمی ہو گئے۔ جس کے بعد زخمی راج سنگھ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ تاب نہ لا سکا اور اس کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details