مولانا محمود مدنی نے عیسائی وفد کے ساتھ سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔
مولانا محمود مدنی کی سری لنکاہائی کمشنر سے ملاقات - jameat ulma
جمیعت العلما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے آج دہلی میں سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کر کے دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا۔
مولانا محمود مدنی عیسائی وفد کے ساتھ
ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے متعدد کلیساؤں میں ہو نے والے سیریل بم بلاسٹ میں 350 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس دہشت گردانہ حملے کے لیے سخت گیر مسلم تنظیم جماعت توحید کو مورد الزام ٹھرایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں دولت اسلامیہ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔