انھوں نے جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کورونا ویکسین بنائے جانے کی تعریف کی تو وہیں انھوں نے حزب مخالف جماعتوں پر شدید نکتہ چینی بھی کی ہے۔
منوج تیواری نے کہا کہ آج سے کورونا ویکسن کی شروعات ہوگئی ہے، ویکسین کے ذریعہ ہمیں کورونا سے لڑنا ہے جیتنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی کانگریس پارٹی کی جانب سے مخالفت کی جا رہی ہے۔
اب ویکسین آ گئی تو اس کی مخالفت کی جا رہی ہے، جو کہ غلط ہے، ایسے مخالفین کا جواب عوام کی طرف سے دیا جائے گا۔