وزیر اعظم نریندر مودی من کی بات میں لاک ڈاؤن کے دوران عوامی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کی کئی مثالیں پیش کیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول ہماری زندگی اور ہمارے بچوں کا مستقبل ہے اس لیے ہمیں انفرادی طور پر بھی اس کی فکر کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ یوم ماحولیات پر ضرور چند پودے لگائیں اور ماحولیات کی خدمت کرنے کا ارادہ کریں۔
ہمیں دھیان رکھنا ہوگا کہ اتنی مشکلات کے بعد ملک نے جس طرح حالات کو سنبھالا ہے اسے بگڑنے نہیں دینا ہے، ہمیں اس لڑائی کو کمزور نہیں ہونے دینا ہے۔
ایک طرف جہاں مشرقی بھارت طوفان سے پیدا شدہ مصیبتوں کا سامنا کررہا ہے وہیں دوسری جانب ملک کے کئی حصے ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان حملوں نے ہمیں پھر یاد دلایا ہے کہ یہ چھوٹا سا جاندار کتنا نقصان کرسکتا ہے۔
جل ہے تو کل ہے، برسات کے موسم میں ہمیں پانی کو محفوظ کرنا ہوگا۔
ایک طرف ہم اس وبأ کا مقابلہ کررہے ہیں اور ایک جانب مشرقی بھارت کے چند حصوں میں طوفان نے بڑی تباہی مچائی ہے۔
کورونا کے خلاف لڑائی میں آیوشمان بھارت سے مستفیض ہونے والے سبھی لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کا علاج کرنے والےابھی ڈاکٹرز، نرسیں اور میڈیکل استاف کو میں مبارک باد دیتا ہوں۔