اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی - ڈاکٹر منموہن سنگھ کو زیڈ پلس سکیورٹی ملتی گی

سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

منموہن سنگھ کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹائی گئی

By

Published : Aug 26, 2019, 1:03 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:37 AM IST

منموہن سنگھ كو زیڈ پلس سکیورٹی جاری رہے گی۔

وزارت داخلہ کے مطابق تمام سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم اور سابق وزرائے اعظم کو ایس پی جی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔ وزارت داخلہ کے افسر نے پیر کو بتایاموجودہ دور کاسکیورٹی جائزہ معمول کے مطابق ہونے والا ایک پیشہ ورانہ کام ہے ۔

یہ سکیورٹی ایجنسیوں کے جائزے پر مبنی ہے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو زیڈ پلس سکیورٹی ملتی گی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کی ایس پی جی سکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے ۔ اس کے بعد اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی اور گاندھی خاندان کو ہی ایس پی جی سکیورٹی جاری رہے گی ۔

اکتوبر 1984 میں اس وقت کے وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد 1985 میں ایس پی جی قائم کی گئی تھی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:37 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details