اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منی پورمیں ایک شخص کو مثبت کورونا وائرس ٹیسٹ - وزیر اعلی این بیرن سنگھ

وزیراعلی این بیرن سنگھ نے کہا کہ منی پور میں ایک اور شخص کی جانچ کے بعد کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔

Manipur man who attended Nizamuddin event tests positive
Manipur man who attended Nizamuddin event tests positive

By

Published : Apr 2, 2020, 3:12 PM IST

کہا جارہا ہے کہ دہلی میں نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کے دوران مریض اس وبا سے متاثر ہوا تھا۔

وزیراعلی این بیرن سنگھ نے کہا ہے کہ 'منی پور میں COVID-19 کے لئے مثبت جانچ پڑتال کی، جس سے ریاست میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد دو ہوگئی'

انہوں نے کہا کہ منی پور جیسی چھوٹی ریاست کے لئے یہ وبا انتہائی افسوسناک اور انتہائی سنگین ہے۔

اس سے قبل کنٹرول روم نے کہا تھا کہ ریاست سے تعلق رکھنے والے 14 افراد کے جماعت سے روابط ہیں۔

ریاست میں پہلا معاملہ 24 مارچ کو اس وقت سامنے آیا جب ایک 23 سالہ خاتون کو برطانیہ کے سفر کے دوران مثبت پایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details