اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سیکس سے انکار پر چچا نے بھتیجی پر تیزاب پھینکا - ناجائز تعلقات

ریاست مغربی بنگال کے ضلع ناڈیا میں ایک 35 سالہ شخص نے جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار کرنے والی دور کی بھتیجی پر ایسیڈ سے حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔

man-throws-acid-on-niece-for-rejecting-his-indecent-proposal

By

Published : Jun 29, 2019, 12:29 PM IST


ناڈیا ضلع کے گوگرگچا گاؤں میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب متاثرہ خاتون 27 جون کو والدین اور اپنے پانچ سالہ بچے کے ساتھ گھر کے اندر سو رہی تھیں۔ گوگرگچا گاؤں کرشنا گنج پولیس تھانے کے حلقے میں آتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم دور کا رشتہ دار اور پڑوسی ہونے کی وجہ سے بسااوقات متاثرہ کے گھر آیا جاتا کرتا تھا۔

گزشتہ چھ مہینوں سے متاثرہ خاتون آپسی تناؤ کی وجہ سے اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزم شخص کئی بار ناشائشتہ حرکت کے ارادے سے متاثرہ خاتون سے رابطہ کیا، لیکن خاتون نے اس سے انکار کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی طرف سے ناجائز تعلقات قائم کرنے سے انکار کرنے کے بعد جمعرات کی رات ملزم متاثرہ کے گھر میں داخل ہوا اور خاتون کے جسم اور چہرے پر تیزاب سے حملہ کرکے بھاگ گیا۔

اس حملے میں خاتون کے قریب میں سو رہے اس کے پانچ سالہ بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

متاثرہ خاتون کو پہلے کرشنا گنج ہستپال میں داخل کرایا گیا، پھر وہاں سے اسے شکتی نگر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے والد نے پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details