اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مان سنگھ قتل کیس: سابق ڈی ایس پی سمیت 11 افراد کو عمر قید - کانسٹیبل بھنور سنگھ

راجستھان میں بھرت پور کے دیگ قصبے میں 35 سال قبل ہوئے مشہور زمانہ راجا مان سنگھ قتل کیس میں اترپردیش کے متھرا کی ایک عدالت نے آج ایک سابق پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت گیارہ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

11 people including former DSP sentenced to life imprisonment in Man Singh murder case
مان سنگھ قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی سمیت 11 افراد کو عمر قید

By

Published : Jul 22, 2020, 5:02 PM IST

متھرا کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جج سادھنا رانی ٹھاکر نے منگل کو راجا مان سنگھ قتل کیس معاملے میں اس وقت کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کان سنگھ بھٹی اور اسٹیشن انچارج ویریندر سنگھ سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو مجرم قرار دیا اور انہیں آج سزاسنائی۔

ان کے علاوہ آر اے سی کے اس وقت کے ہیڈ کانسٹیبل بھنور سنگھ، کانسٹیبل ہری سنگھ، شیر سنگھ، چتر سنگھ، پدم رام، جگ موہن، ایس آئی روی شیکھر کو سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے بھرت پور پولیس لائن کے اس وقت کے ہیڈ کانسٹیبل ہری کشن، کانسٹیبل گووند پرساد، انسپیکٹر کان سنگھ سربی پر جی ڈی میں ردو بدل کرنے کا الزام ثابت نہ ہونے کے بعد معاملے سے بری کردیا۔

واضح رہے کہ 20 فروری 1985 کو اسمبلی انتخابات کے دوران دیگ قلعے سے سابق شاہی خاندان کا جھنڈا ہٹانے کے سلسلے میں پولیس اور مان سنگھ کے درمیان تنازع میں پولیس فائرنگ میں مان سنگھ اور ان کے ساتھی سمیر سنگھ اور ہری سنگھ کی موت ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: راجستھان اسمبلی اسپیکر سپریم کورٹ سے رجوع

معاملے پر سیاست گرم ہونے پر جانچ کا کام مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کے ساتھ معاملے کی سماعت اترپردیش میں متھرا کے ضلع اور سیشن کورٹ کے حوالے کی گئی۔ مانسنگھ کی بیٹی اور سابق وزیر کرشنیندر کور دیپا نے مجرموں کی سزا پر خوشی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details