اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ارریہ:گلا ریت کر ایک شخص کا قتل - bihar news

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مظفر کا بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ مہلوک کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔

علامتی فوٹو

By

Published : Nov 6, 2019, 8:13 PM IST

بھارت کی ریاست بہار میں ان دنوں لوگ بڑھتے جرائم سے پریشان ہیں۔ آئے دن لوٹ، مار اور قتل کے واقعات سے انتظامیہ سوالوں کے گھیرے میں آچکی ہیں۔

تازہ معاملہ ارریہ ضلع میں پیش ایا جہاں ایک شخص کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

دراصل پورا معاملہ ارریہ ضلع کے مہل گاؤں تھانہ حلقہ کے کرہرا کا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد مظفر نامی ایک شخص کئی دنوں سے اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا اور گزشتہ روز بھی مظفر اپنے گھر سے کھیت میں کام کرنے کے لئے نکلا لیکن جب مظفر شام دیر گئے تک گھر واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ مظفر کو ڈھونڈتے ہوئے کھیت پر پہنچے جہاں مظفر کی لاش کھیت میں پائی گئی۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مظفر کا بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ مہلوک کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں۔

مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ مظفر کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹاون ڈی ایس پی، کے ڈی سنگھ اور تھانہ صدر پریم بلبھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقعہ واردات پر پہنچے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ارریہ صدر اسپتال منتقل کیا۔

کے ڈی سنگھ نے کہا کہ معاملہ کے ہر پہلو کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مبینہ قاتلوں نے مقتول کے ٹریکٹر کی چابی اور موبائل فون بھی چوری کر لیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی گئی ہے اور بہت جلد اور قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details