بتایا جا رہا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پرساد کالج کی عارضی جیل سے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات قریب 2 بجے اس کی حالت اچانک خراب ہوگئی۔
جونپور کے پرساد آئی ٹی آئی کالج کو عارضی جیل کے طور پر انتظامیہ نے بنایا تھا اس جیل میں جماعت کے اراکین کو رکھا گیا تھا بنگلہ دیئش سے آئے جماعت کے اراکین کو گھر میں پناہ دینے کے الزام میں نسیم احمد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اس پر مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں بھی اسی عارضی جیل میں بھی بند رکھا گیا تھا، جہاں آج ان کی موت ہو گئی ہے۔