بھارتی ریاست بہار کے ضلع سپول میں پولیس نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ اپلوڈ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ مرتنجے چودھری نے بتایا کہ غیر سماجی عناصر کے ذریعہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹز پر مذہبی جذبات بھڑکانے والے پوسٹ اپلوڈ کیے جانے کی شکایت ملی تھی، اور شکایت کی تصدیق کرائے جانے پر اسے درست پایا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم ابھیشیک کمار عرف ببلو کو گرفتار کرلیا ہے۔